تعارف

جی بی ووٹس گلگت بلتستان کے شہریوں کی سیاسی و انتخابی عمل میں بامعنی شرکت ممکن بنانے کی ایک منفرد کاوش ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے  کہ  عوام کو انتخابی عمل سے متعلقہ تمام معلومات تک رسائی ہو۔ جی بی ووٹس اسی ضرورت کی تکمیل کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے عوام تک یہ معلومات بہم پہنچا رہا ہے۔

جی بی ووٹس کے قیام کا اولین مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام انتخابی شراکت داروں کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز عوام تک پہنچانے کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔ جی بی ووٹس انتخابات سے متعلقہ تمام معلومات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ جی بی ووٹس انتخابات کی نگرانی کرنے والا ادارہ نہیں ہے بلکہ مقامی و شہری صحافیوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جو انتخابات کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں سامنے لانے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔  اس کاوش سے  جہاں عوام سیاسی و انتخابی عمل میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے وہیں یہ عمل موجودہ نظام میں خرابیوں کو سامنے لا کر ان کی تصحیح کا بھی موجب بنے گا۔ جی بی ووٹس کا مطمع نظر رواداری اور مساوات کی اعلی روایات پر کاربند رہتے ہوئے سیاسی مکالمے کی ایسی فضا پیدا کرنا ہے جو جمہوریت اور جمہور کی ترقی میں معاون ثابت ہو۔ ہم اپنے قارئین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس مقصد کے لیے ہمارا حصہ بنیں اور انتخابات سے متعلقہ تحاریر اور خبریں ہمیں بھجوائیں۔