چٹورکھنڈ ( کریم رانجھا)   انتخابات 2015  کے سلسلے میں GBLA  19  غذر 1  کے امیدواروں نے مختلف انتخابی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ انتخابی جلسوں کی بجائے گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مذکورہ حلقے میں  بی این ایف کے نواز ناجیؔ اورمسلم لیگ (ن) کے شکیل احمد ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ آزاد امیدوار ظفر محمد شادم خیل اور آل پاکستان مسلم لیگ کے متوقع ٹکٹ ہولڈر علی گوہربھی میدان مارنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ۔پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نام تا حال فائنل نہ ہوسکا ہے اور حلقے کے جیالے تذبذب کا شکار ہیں۔غذر حلقہ 1کے امیدواروں نے انتخابی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں آزاد امیدوار ظفر محمد شادم خیل پیش پیش ہیں جبکہ دیگر امیدوار بھی جلسوں کی بجائے ووٹروں کو انفرادی طور قائل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔رشتے داری اور ذات برادری کی بنیاد پرووٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ۔گزشتہ الیکشن نتائج کے بر عکس اس مرتبہ چند سو ووٹوں کے فرق سے مذکورہ سیٹ کا فیصلہ آنے کی توقع ہے۔ 8جون کو ہونے والے انتخابات میں حلقے کے 31240  ووٹروں کی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Comments are closed.