ہنزہ (نمائندہ خصوصی)  انتخابات 2015 کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئیں انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیاں پائی گئی ہیں۔ ووٹروں کے ووٹ ان کےاپنے گاؤں کی بجائے کئی کئی کلومیٹر دور دوسرے دیہات میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ ہنزہ کے علاقے گلمت کے ذولفقار نے بتا یاکہ ان کے پورے خاندان کے ووٹ گلمت کی بجائے پسو میں رجسٹر کیے گئے ہیں۔ صرف گلمت ہی سے پچاس سے زائد لوگوں کےووٹ دوسرے علاقوں میں رجسٹر کیے گئے ہیں جس کے باعث ووٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ششکٹ کے علاقے کے کئی افراد کے ووٹ گرچہ گاؤں میں رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ووٹروں نے الیکشن کمیشن کی اس لاپروہی پر شدید احتجاج کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ذرائع آمد و رفت کی مشکلات کے باعث ووٹ کی شکل میں اپنا جمہوری فریضہ ادا نہیں کر پائیں گے۔

Comments are closed.