Maj Amin

سکردو ( رضاقصیر) نومنتخب رکن اسمبلی میجر(ر) محمد امین نے کہا ہے کہ میرٹ اور قانون کی بالادستی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جن لوگوں نے لوٹ مار کی ہے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ان کا کڑا احتساب ہو گا خطے میں بننے والی مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت کو پیپلزپارٹی کی سابق صوبائی حکومت سے سبق حاصل کرنا ہوگا ورنہ مستقبل میں ہمارے لئے اس سے بھی بڑے مسائل پیدا ہو ں گے میری مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت سے یہی درخواست اور سفارش ہو گی کہ وہ کرپشن مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرے اور کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کرے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث ادارے تباہ وبربادہوگئے ہیں خاص طور پر محکمہ تعلیم کے ساتھ بڑا مذاق کیا گیا یہاں لاکھوں روپے میں نوکریاں بیچی گئیں انشااللہ ہم نوکریاں بیچنے والوں کے خلاف کیسز تیار کرکے نیب اور ایف آئی اے کو ارسال کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی علاقہ ترقی نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہمارے اوپر جو اعتماد کیا ہے وہ قابل مثال ہے ہم ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ میرٹ بحال ہوگا اور حق دار کوحق ملے گا یہی ہماری ترجیحات ہیں تمام تقرریاں میرٹ قواعد وضوابط کے عین مطابق ہونگی بھرتیاں چور دروازے سے نہیں ہوں گی نوکریوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرائے جائیں گے چوری چھپے نوکریاں نہیں دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ میرے رکن اسمبلی بننے پر پورے بلتستان کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو عوام کا میرے اوپر اعتماد کا مظہر ہے ۔

Comments are closed.