1 (3)گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے گلگت بلتستان میں جمہوری عمل کا ایک اور مرحلہ بڑی خوش اسلوبی سے تکمیل تک پہنچ گیا ہے اور بلاشبہ آج کا دن جمہوریت کی فتح کا دن گردانا جا سکتا ہے۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی واضع کامیابی بلاشبہ میاں نوازشریف کی ملک سے متعلق قومی وژن کا نتیجہ ہے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں میں وزیر اعظم پاکستان کے وژن کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور یوں گلگت بلتستان میں میگا پروجیکٹس کے نتیجے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کو ہے۔

3

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ وزیراعظم صاحب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بیتاب تھے لیکن بد قسمتی سے موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ اس پر وقار تقریب میں شرکت نہ کر سکے ۔گورنرنے کہا کہ وزیر اعظم صاحب آئندہ چند دنوں میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور جمہوریت کی اس کامیابی پہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی خوشی میں بذات خود شرکت کریں گی۔

DSC_0551 copy

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے اس موقع پر وزیر اعظم کا پیغام بھی میڈیا سے شئیر کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی قائم ہونے والی حکومت کو مبارک باد کے بعد سخت محنت کرنے کی تلقین کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں نئی حکومت پر زور دیاکہ وہ گڈ گورنینس پر عمل کرتے ہوئے حکومتی معا ملات میں کفایت شعاری سے کام لیں اور کرپشن کے خلاف صف آرا ہو جائیں۔ وزیراعظم نے نئی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دور حکومت میں میرٹ پر سختی سے کا ربند ہوتے ہوئے لوگوں کی فلاح وبہبود پر توجہ دیں۔ اللہ تعالی گلگت بلتستان کو پاک چائنہ اقتصادی رہداری اور پن بجلی کے بڑے بڑے منصوبوں کی صورت میں ترقی کے بے پناہ مواقعے دے رہا ہے جس سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کے لئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو خلوص نیت سے بھر پور محنت کرنا ہو گی۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جلد ہی صوبائی کابینہ کا بھی فیصلہ کر لیا جائے گا جس کے بعد گلگت بلتستان میں جمہوریت کا عمل کامیابی سے مکمل ہو جائے گا اوریہاں کی صوبائی حکومت لوگوں کی فلاح بہبود اور ترقی کے لیئے اپنے فرائض ادا کرنا شروع کر دے گی۔

DSC_0059 copy

Comments are closed.