گلگت (پ ر) سابق امید وار قانون ساز اسمبلی جمشید خان نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ مستقبل میں ایک مضبوط پارٹی بن کر سامنے آئیگی ۔سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے پاکستان اور خصوصاً گلگت بلتستان کے عوام کیلئے جو کام کیا ہے وہ سنہرے حروف میں یاد کیا جا رہا ہے ۔

پرویز مشرف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔بے روزگاری ،غربت ،دہشتگردی جیسے مسائل سے ملک کو نجات دلایا تھا ۔انہو ں نے بتایا کہ آج ملک میں بے روزگاری، دہشتگردی، اقربا پروری، کرپشن اپنے عروج پر ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں لیکن ان غریبوں کا کوئی پر سان حال نہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ ملک سے ایسے مسائل کے خاتمے کیلئے مشرف جیسے نڈر ،بے باک لیڈر کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انشاء اللہ بہت جلد ہمارے قائد ان جھوٹے مقدمات سے آزاد ہونگے اور آل پاکستان مسلم لیگ کی پلیٹ فارم سے ملک کے پسے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کیلئے میدان میں آجائینگے۔

Comments are closed.