گانچھے (خصوصی رپورٹر ) پولو ایسوسی ایشن گانچھے کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت راجہ ناصر علی خان منعقد ہوا جس میں تمام پولو کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اجلا س میں میجر (ر) محمد امین کو ٹیکنو کریٹ کی خصوصی نشست پررکن اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ اور کہا کہ میجر (ر) محمد امین باصلاحیت اورقابل ہے اس کے بطور رکن اسمبلی بننے سے علاقے کے مسائل حل ہونگے ۔ اور امید ہے کہ وہ ایک پولو کھلاڑی ہونے کے ناطے گانچھے میں پولو ایسوسی ایشن کے مسائل پر بھی توجہ دیں گے کیونکہ اس وقت گانچھے میں پولو جیسے علاقائی کھیل پر حکومتی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہو رہا ہے۔ پورے سال میں اب تک صرف ایک ٹورنامنٹ ہوا ہے۔ کھیل لوگوںکے لئے تفریح اور امن و بھائی چارگی کا باعث بنتا ہے ۔

Comments are closed.