akbar taban

شگر(عابد شگری)گورنر گلگت بلتستان کے منصب پربلتستان کا حق ہے ۔اگر بلتستان کیساتھ ناانصافی کی گئی تو مسلم لیگ (ن) کا وجود اس خطے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مٹ جائے گا۔اگر مسلم لیگ (ن) کو اس خطے میں آئندہ الیکشن لڑنا ہے توحاجی اکبر تابان یا راجہ اعظم خان کو گورنر گلگت بلتستان بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) شگر کے اراکین و عمائدین شگر کی وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ گلگت ریجن کو دینے کے بعد گورنر کا عہدہ بلتستان ریجن کا حق بنتا ہے۔کیونکہ بلتستان ریجن کے 9میں سے 6مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے الیکشن جیت کر مسلم لیگ (ن) کو گلگت بلتستان اسمبلی میں اکثریت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس لئے دونوں ریجن کا برابر حق بنتا ہے۔

گورنر کیلئے سب سے موزوں شخصیت رکن اسمبلی حاجی اکبر تابان اور سابق ممبر راجہ اعظم خان ہیں ۔ لہذا انہی میں سے ایک کو فوری طور گورنر گلگت بلتستان بنایا جائے۔اگر بلتستان کیساتھ ناانصافی کی گئی تو آئندہمسلم لیگ (ن) کا وجود بلتستان میں باقی رہنا ناممکن ہوجائے گا۔لہذا انصاف کا تقاضہ ہے کہ گورنر پ بلتستان ریجن کو دیا جائے۔

Comments are closed.