Hafiz Hafeez

شگر(عابد شگری)مسلم لیگ (ن) شگر کے جنرل سیکریٹری رضوان اللہ نے مطالبہ کیا کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ سابق دور میں کی گئی ناانصافیوں اور محرومیوں کا ازالہ کریں۔ ساتھ ہی علاقے کو ترقیاتی یافتہ صوبہ بنانے اور لوگوں کی بہتری کیلئے پارٹی کے وژن کے مطابق کام کریں۔

اس سے قبل انھوں نے حافظ حفیظ الرحمن کو بلامقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بننے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح حافظ حفیظ الرحمن کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایک تہائی اکثریت ملی ہے اسی طرح مسلم لیگ (ن) ان کی قیادت میں اپنے منشور کے مطابق خطے کی خوشحالی کیلئے بھی کام کرے گی۔

Comments are closed.