گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری راجہ ارشد ولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمیل احمد اور امجد ایڈووکیٹ کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ شکست کے بعد امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔ امجد ایڈووکیٹ بلاول بننے کی کوشش نہ کریں۔ شاہین ہوٹل سازشوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ عوام کے مسترد کئے ہوئے سیاستدان ن لیگ کی مقبولیت سے خائف ہوکر منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمیل احمد اور امجد ایڈووکیٹ الیکشن میں بری طرح شکست کے بعد ن لیگ کے خلاف اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کردی ہیں جمیل احمد اور امجد ایڈووکیٹ کو الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ عوام کے جذبات کو ابھارنے سے بعض آجائے بصورت دیگر ن لیگ کے متوالے گھیرا تنگ کردیں گی۔

Comments are closed.