PMLN

PMLN

مشہ بروم (نمائندہ خصوصی) مشہ بروم کے عوام اور عمائدین اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پارٹی قیادت اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ رکن اسمبلی محمد شفیق کو کابینہ میں شامل کیا جائے۔ عوام اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ محمد شفیق مسلم لیگ ن کے سب سے پرانا کارکن ہیں۔ انہوں نے علاقے میں پارٹی کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھا اور پیپلزپارٹی کے سٹیٹس کو کو توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد شفیق نے نامساعد حالات کے باوجود بھی مسلم لیگ ن کو زندہ رکھا اور یہی وجہ ہے کہ منی لاڑکانہ سمجھا جانے والے مشہ بروم میں مسلم لیگ ن کی کامیابی5سال بعد ممکن بنائی،کیونکہ علاقے میں پیپلزپارٹی کو ناقابل شکست تصور کی جاتی تھی۔

کارکنوں نے مذید کہا ہے کہ مرکزی قیادت محمد شفیق کو کابینہ میں شامل کرکے کارکنوں کی دیرینہ محرومیاں ختم کریں۔ محمد شفیق کو کابینہ میں شامل کرنے سے علاقے میں مسلم لیگ ن مزید مظبوط ہوگی اور آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے محمد شفیق کو وزیر کا عہدہ دینا ضروری ہے کیونکہ گزشتہ ادوار میں کارکنوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے اور لیگی کارکن چاہتے ہیں کہ علاقے میں ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اوریہ اس صورت میں ممکن ہے کہ محمد شفیق کو کابینہ میں شامل کیاجائی۔ محمد شفیق کو نظر انداز کیاگیا تو اس کا فائدہ مخالفین اٹھائیں گے اور مخالفین کو نئی شہ ملے گی اور علاقے میں مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔امید ہے کہ مرکزی قیادت مشہ بروم کے کارکنوں اور عوام کے دیرینہ مطالبہ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

Comments are closed.