گانچھے ( پ،ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن مشہ بروم کا ایک اہم اجلاس حاجی محمد حسین کے زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی خوشی کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور پارٹی کے مرکزی قیادین کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گانچھے کے تینوں حلقوں سے مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی جس کا کریڈیٹ ضلعی صدر سلطان علی خان کو جاتا ہے جن کی سیاسی فہم وفراست اور بہترحکمت عملی اور دن رات کی محنت ضلع بھر میں کامیابی کی وجہ بنی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل میں نشست کے حوالے سے بھی گفت شنید ہوئی اور متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ گانچھے حلقہ تین سب ڈویژن مشہ بروم سے تعلق رکھنے والے ہر دل عزیز شخصیت سلطان علی خان صدر مسلم لیگ (ن) ضلع گانچھے کو ممبر جی بی کونسل بنایا جائے کیونکہ اس کی پارٹی میں قربانی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ سلطان علی خان کو جی بی کونسل میں ممبر نامزد کی جائے تاکہ 25سالوںسے پسے ہوئے محروم پارٹی جیالوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور حق ملے۔

Comments are closed.