Barkat Jamil (2)

استور ( شمس الر حمان شمس )گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ۱۳ استور سے نومنتخب رکن اسمبلی برکت جمیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی فراہمی اور خطے میں زیر التواء منصوبوں کی تکمیل ہما ری اولین تر جیح ہوگی۔ مسلم لیگ ن استور میں گزشتہ چالیس سالوں سے نا مکمل منصوبوں کی تکمیل ،دیگر عوامی مسائل اور محرومیو ں کے ازالے کی پوری جد و جہد کر ے گی۔
وہ استور میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ استور کی تر قی اور خوشحالی کے لئے پی ایم ایل این نئی شروعات کرے گی۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقو ق کے لئے راجا ظفر الحق کی قیا دت میں جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،اس کی رپورٹ کے مطابق آئینی حقو ق کے حوالے سے بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کو خوشخبری دینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ضلع استور میں انتقامی کاروائی کی روایا ت کو ختم کیا جائے گا۔ عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جن لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے ذریعے اعتماد دیا ہے ان کے ساتھ ساتھ جن لوگو ں نے دیگر امیدواروں کو ووٹ دیا تھا مگر وہ کامیا ب نہ ہو سکے ان کے ساتھ بھی عد ل و انصا ف کے تقا ضے پورے کیے جائیں گے۔
عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے ۔گلگت بلتستان کے فر زند و صدر حافظ حفیظ الر حمان کی قیا دت میں صو بائی کابینہ دن رات کا م کرے گی ۔
انہوں نے اس موقع پر استور پریس کلب کی تعمیر کے لئے بہت جلد بجٹ کی فراہمی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ میری پہلی فرصست میں استور پریس کلب کی عمارت تعمیر کی جائے گی اور صحافیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

Comments are closed.