گلگت (پ۔ر) پا کستان پیپلز پا رٹی گلگت بلتستان کے میڈیا سیل سے جا ری بیان میں کہا گیا کہ پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پی پی پی گلگت بلتستان کی تمام ذیلی تنظیموں کو تحلیل کر دیا ہے تو اب کو ئی بھی پا رٹی میں عہدیدار نہیں ہے۔ جو بھی عہدیدار رہا ہے وہ اپنے نام کے ساتھ سا بق کا لفظ استعمال کریں ۔ چند افراد پا رٹی ڈسیپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلا ف تا دیبی کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے مرکز کو مطلع کیا جا ئے گا ۔

پی پی پی کی مر کزی قیادت جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کر ینگے اور پی پی ہی کے صدر اور جنرل سیکڑ یٹری کا اعلان کر ینگے۔ اس وقت جو بھی عہدے کو ظاہر کر کے بیان دے گا اس کے خلاف مرکزی قائدین کاروائی عمل میں لا ئینگے۔ اس بار جو بھی عہدہ دیا جائے گا وہ کار کنوں کے امنگوں اور میرٹ پر ہونگے۔ تمام کا رکنوں کے تحفظات کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا اور پا رٹی کی فعا لیت کے لیئے اہل افراد کو ہی عہدے دیئے جا ئنگے۔

Comments are closed.