IMG_0378گنگچھے (پ-ر) ضلع گنگچھے سے خوا تین کی مخصوص نشت پر منتخب ہونے والی رُکن اسمبلی شیرین اختر کی سکردو آمد پر سکساویلفئیرایسوسی ایشن کیجانب سے انکی اعزاز میں ایک عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار پارٹی میں رُکنِ اسمبلی شیرین اختر کے ہمراہ ، ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر منتخب ہونے والے رُکنِ اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد امین ، سابق ممبرانِ اسمبلی سلطان علی خان، غلام علی حیدری، صدر سکساویلفئیرایسوسی ایشن سکردو ایکسین(ر)غلام حیدر، سکساویلفئیرایسوسی ایشن کے مرکزی صدرحسن خان، صدر سکساویلفئیرایسوسی ایشن کراچی نثارعباس ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج سکردو مسزنیلوفر خان، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل جی۔بی ایڈوکیٹ غلام حیدر،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر گنگچھے عبدُاللہ راشدی، انجنئیر ممتاز حسین نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی، اسلام آباد، کمیونٹی کے سینئر ممبران، طلبا اورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر سکساویلفئیرایسوسی ایشن سکردو یونٹ انجینئر غلام حیدرنے نو منتخب ممبرانِ اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔ سابق رُکن اسمبلی اور سکساویلفئیرایسوسی ایشن سکردو کے سینئر نائب صدر غلام علی حیدری نے خُطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیرین اختر اور میجر ریٹائرڈ محمد امین نے تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ اور سکسا کمیونٹی سکردو کا شکریہ ادا کیا اورمستقبل میں عوامی خواہشات کی بھر پُور ترجمانی کرنے کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.