PartyEmblems-PMLNگلگت (بیورو رپورٹ ) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے عوام کو خوشحال بناے اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ عوام ن لیگ کو کامیاب بنا کر خدمت کا موقع دیں یہ باتیں غذر حلقہ ایک سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ شکیل ایڈووکیٹ نے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت گلگت بلتستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لیے رہی ہے اور یہاں میگا پروجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے جن کی تکمیل سے اس سرزمین میں روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے بے حد اصرار پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے منتخب ھوکر عوام کی خدمت کرونگا۔ عوام کو سابق نمایندوں نے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اب حلقے کے عوام تبدیلی لانے کا تہیہ کرچکے ہیں عوام کے امنگوں کے مطابق ۔ان کی خدمت میری اولین ترجیح ہے

Comments are closed.